راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دکان کاملازم مالک کی موٹرسائیکل اور کیش لے کر فرار ہوگیا،تھانہ صدر بیرونی کومعاذ نے بتایا کہ میری د کان اڈیالہ روڈ جراہی سٹاپ نزد ایک پٹرول پمپ واقع ہے میرا ہوٹل اور بیکریوں میں چکن سپلائی کا کام ہے میں مرغی کی سپلائی ملازمین کے ذریعے بجھواتا ہوں اور وہ مال کی رقم کیش لے کر اسی دن آتے ہیں میرا ملازم حمزہ خان جو چھ مہنیے سے میری د کان پر کام کر رہا ہے اس کی رہائش اور کھانا پینا بھی میری ذمہ داری ہے ،جوگزشتہ صبح 9 بجے وہ چکن کی سپلائی لے کر گیا اور جہاں جہاں وہ چکن سپلائی کرتا تھا وہاں وہاں سے چکن دے کر کیش جو کہ تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار روپے ہے وصول کرکے وہ وہ میرا موٹر سائیکل اور کیش سمیت صبح 11 بجے سے غائب ہے۔