• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ پرتشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اہلیہ پرتشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو گلناز بی بی نے بتایا کہ میری شادی سترہ یا اٹھارہ سال پہلے یاسر آزاد کے ساتھ ہوئی تھی میرے تین بچے ہیں کسی اور لڑکی جس کا نام (الف)ہے اس کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے ہر وقت ہمارے گھر میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں گزشتہ روزاس لڑکی کی وجہ سے میرے ساتھ جھگڑا کیا اور مجھ پر تشدد کیا اور زدو کوب کیا اور استری سے میرا چہرہ جلایا اور کہہ رہا تھا کہ میں تمہارے اوپر پٹرول ڈال کر جلا کر تمہیں مار دوں گا میری بیٹی ماہ نور نے اپنے باپ سے اس کے پاؤں پکڑ کر میری جان بچائی ،میرے خاوند نے مجھے طلاق کی دھمکی بھی دی کہ میں تمہیں طلاق دے کر بھیج دوں گا ،(الف)سے ناجائز تعلقات کی وجہ سے وہ مجھے مارنا چاہتا ہے اسے وہ ہمارے آئی 8والے گھر لے کر جاتا ہے اور بدکاری کرتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید