• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس میچز میں کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں و آمدورفت پر سخت سکیورٹی انتظامات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں اور آمدورفت کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ میچز کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے ساتھ میٹنگ کی،میٹنگ میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی حمزہ ہمایوں ، چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر اور ڈائریکٹر سیف سٹی سمیت دیگر افسران موجود تھے، میٹنگ میں پی ایس ایل میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی پلان پر تفصیلی غور کیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ سپورٹس وینیو، کھلاڑیوں کی رہائش گاہوںاور ان کی آمد و رفت کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،تمام عمارتوں اور راستوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ہر لمحے کی مانیٹرنگ کی جائے، پی ایس ایل کے دوران کاو ¿نٹر ٹیررازم فورس کو الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے،انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے سی ٹی او اسلام آباد کو ہدایات دی کہ کھلاڑیوں کی آمدورفت اور میچز کے دوران شہریوں کے لئے متبادل راستوں اور پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اورشہر بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔
اسلام آباد سے مزید