کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نئے سال کے لئے نصابی کتب کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے ،صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کے احکامات کے تحت تعلیمی سال 26-2025 کے لئے درسی کتب کے 50لاکھ سے زائد سیٹ تیار کیے جائیں گے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلے مرحلے میں ضلع جامشورو کی تین تحصیلوں مانجھند، تھانو بولا خان اور سہون کے سرکاری اسکولز کو کتب فراہم کردی گئیں ،۔ پہلے مرحلے میں پرائمری سرکاری اسکول میں کتب پہنچائی جائیں گی جبکہ آئندہ ہفتہ سے سیکنڈری اسکولز میں ترسیل کا کام شروع کردیا جائے گا ، مختلف نگران کمیٹیز بھی تشکیل دے دی گئی ہیں،پہلی مرتبہ قائم ہونے والی بک بینکس کی مدد سے اسکولز میں کتب کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔