کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں بھی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اعلان کے مطابق جشنِ آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز یکم اگست سے ڈاکٹر محمودحسین لائبریری میں موجود قائد اعظم سیکشن کے دورہ سے کردیاگیاہے،جس کا مقصد آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا، نوجوان نسل میں حب الوطنی کو فروغ دینا، اور ملکی ثقافت، تاریخ و روایات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔