• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریلر کی ٹکر سےخاتون، ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، نالے سے لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ماڑی پور روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے راہ گیر خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، عمر 25 برس کے قریب ہے ، ٹریلر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ،،ملیر ہالٹ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ سبحان علی ولد شہابو جاں بحق ہوگیا ،دریں اثنا سرجانی کے علاقے بائی پاس زیرو پوائنٹ سپلائی کے قریب نالے سے تین روز پرانی لاش ملی ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش تشدد زدہ ہے، پولیس نے بتایا کہ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں عمر 20 سے 25 برس۔ ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید