• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غفلت سے پہلے حجاج اور اب زائرین محروم ہو رہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع غربی کی جانب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ریمدان بارڈر کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کی حمایت اور چہلم امام حسینؑ کے موقعے پر زمینی راستوں پر پابندی خلاف بعد نماز جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون نمبر 10کراچی سے احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گی جس سے علامہ حیات عباس نجفی علامہ محمد صادق جعفری نےخطاب کیااور بڑی تعداد میں عمائدین نے شرکت کی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کا کہنا تھاکہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے پہلے حجاج اور اب زیارات پر جانے سے زائرین محروم ہو رہے ہیں، ریاست کو اپنے شہریوں کو سہولت دینا چاہیے، حکومت کے فیصلے کے مطابق زائرین نے ٹکٹ، ہوٹلز اور ویزوں کے مد میں اربوں روپے انویسٹمنٹ کئے ہیں ، راستے محفوظ نہیں کر سکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔، مذہبی آزادی پر قدغن لگانا آئین کے آرٹیکل 20کی خلاف ورزی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید