کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 5اگست کو ملک گیر”یوم حقوق کشمیر و فلسطین“ کراچی میں بھی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، اسکولوں، کالجوں، گلی محلوں میں یونین کونسل اور ٹاؤن کی سطح پر ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، اہل کشمیر و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی اور بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب کیا جائے گا ، ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے تحت”آؤکراچی سر سبز بنائیں شجر کاری مہم“ بھی تیزی سے جاری ہے، شہر بھر میں بڑے پیمانے پر پودے اور درخت لگائے جائیں گے، سندھ حکومت اور محکمہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہیں ، مسلح ڈکیتی کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، شہر میں موت کا رقص جاری اور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں، سندھ حکومت اور پولیس کو صرف نئی نمبر پلیٹوں کی فکر ہے۔