• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI میں دھڑے بندی کے خاتمے کیلئے عمران سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کرانے کیلئے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ، بانی پی ٹی آئی سے مخصوص کمیٹی کا اعلان کرنیکی درخواست کی جائے گی جو پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں تک ہدایات پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق ان دھڑوں کی سرپرستی بشریٰ بی بی ، علیمہ خان اور دیگر شخصیات کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں دھڑے بندی ختم کرنے کیلئے سینئر رہنماوں نے بانی پی ٹی آئی کیساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر بعض شخصیات مختلف گروپوں کی سرپرستی کر کے دھڑے بندی کو فروغ دے رہے ہیں جس سے پارٹی تقسیم کا شکار ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید