• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حسن خیل میں پاک۔افغان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ صدر مملکت نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک۔افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 8 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید