• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، جولائی میں خوفناک تباہی کی پیشگوئی، حکومت کا انتباہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )جاپان کی معروف پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے رواں سال جولائی میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیش گوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ جاپانی حکومت نے نئے میگا زلزلے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں 8 سے 9 شدت کے میگا زلزلے سے تقریباً 298,000 ہلاکتوں اور 1.8 ٹریلین ڈالر کے معاشی نقصان کا خدشہ ہے ، تاتسوکی نےمارچ 2011 ءمیں ایک خوفناک تباہی کی پیش گوئی کی تھی اسی ماہ جاپان میں توہوکو زلزلہ اور سونامی آیا، اب انہوں نے جولائی 2025میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیش گوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتی ہے، دوسری طرف نیوز ویک کے مطابق جاپانی حکومت نے بھی حال ہی میں ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں 8 سے 9 شدت کے "میگا زلزلے" سے تقریباً 298,000 ہلاکتوں اور 1.8 ٹریلین ڈالر کے معاشی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید