ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جوس پلانٹس،ملک شاپس، سویٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ، 200 لٹر ملاوٹی خوراک تلف اور 6 فوڈ بزنس مالکان کو ایک لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے، تفصیلات کے مطابق پل مظفر آباد،بہاولپور روڈ، چونگی نمبر 5, ٹاٹے پور اور مخدوم رشید میں فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔ غیر معیاری مینگو فلیور ڈرنکس تیار کرنے پر بہاولپور روڈ پر جوس پروڈکشن یونٹ کو 50 ہزار روپے، دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر چونگی نمبر 5 پر واقع ملک شاپ کو 15 ہزار، کھلے اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پر ٹاٹے پور اور مخدوم رشید میں 2 بیکریوں کو 80 ہزار اور خوراک کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات اور ممنوعہ چائنہ نمک پر پل مظفر آباد پر سویٹ شاپ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی -