اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نےکابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے پانچ مختلف کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نوکردی ہے۔ان کمیٹیوں میں اقتصادی رابطہ کمیٹی،قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی‘کابینہ کمیٹی برائے امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ‘کابینہ کمیٹی برائےریگولیٹری اصلاحات اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری شامل ہیں۔ کابینہ ڈویژن نےکمیٹیوں کی تشکیل نو کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کردی ہے۔کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کے چیئرمین نائب وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔ کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور وزیر پاور شامل ہوں گے۔کمیٹی میں وزیر نجکاری اور وزیر صنعت و پیداوار کی رکنیت ختم کردی گئی۔ریگولیٹری اصلاحات کابینہ کمیٹی کے واحد رکن وزیر تجارت ہوں گے۔ ریگولیٹری اصلاحات کمیٹی میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار، وزیر مملکت خزانہ کی رکنیت ختم کردی گئی۔