• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور عمران اپنی مشکلات میں اضافہ کرنے میں خود کفیل، رانا ثنا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی اندیشہ نہیں ہے پی ٹی آئی اور عمران خان اپنی مشکلات میں اضافہ کرنے میں خود کفیل ہیں اور ساری مشکلات ان کی خود پیدا کردہ ہیں ا س میں ہمارا کوئی کردار نہیں،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ فیصلے واپس نہیں لیتے تو دنیا بھر میں کساد بازاری کی لہر ضرور آئے گی ٹریڈ وار چائنا امریکا کی ہوگی ،ماہر معاشیات محمد سہیل نے کہا کہ اب امریکن ڈالر گر رہا ہے تو شاید روپے پر دباؤ کم ہوجائے تو پاکستان میں مہنگائی بھی کم ہوگی، ماہر معاشیات عزیز یونس نے کہا کہ اس وقت ٹرمپ پیچھے ہٹنے کے موڈ میں نہیں لگ رہے۔

اہم خبریں سے مزید