اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیئے گئے ، دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور Web3 کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ)کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کا سٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ، وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ ہے،دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں پاکستان جدت کیلئے تیار ہے یہ اعلان پیر کو پاکستان کرپٹو کونسل کیساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب ، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، گورنر سٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔