اسلام آباد (اسرار خان ) پاکستان اور ترکیہ نے سمندر میں تیل کی تلاش کا معاہدہ کیا ہے تا کہ جس میں سرمایہ کاری کےلیے بین الاقوامی سر مایہ کاروں کو متوجہ کیا جائے گا ۔ دونوں ممالک کی سرکاری فرمیس مکران کے ساحل اور سندھ طاس دریافت کی نئی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔ جس کے تحت تیل اور گیس کے نئے بلاکس دریافت کئے جائیں گے۔ مشترکہ بولی کے اس معاہدے کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ اس سے پاکستان کے تر قی پذیر آف شور انرجی سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی بھی متعارف ہوگی ۔ معاہدے پر پاکستان منرلز انو سٹمنٹ فورم 2025کے سائیڈ لائنز پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان کی تین صف اول کی سرکاری ایکسپلو ریشن فریم مری انر جینر، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل تر ک فرم تر کیہ پیٹرولیری انونم اور تاکیہ (ٹی پی اے او ) کے ساتھ مل کر دو آف شور بلاکس کےلیے بولی دے گی ۔