اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کی سربراہی میں آذربائیجان کے وفد سے وفود کی سطح پر بات چیت کی، دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں اطراف نے سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں اور زیر غور مفاہمتی یادداشتوں پر تبادلہ خیال اور آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل اقدامات کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔