کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ میں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے براہ راست انتخاب کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔ درخواست گزار کے طارق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کو جب مئیر کراچی بنایا گیا تھا وہ عوام سے منتخب ہوکر نہیں آئے تھے۔ 15 جون 2024 کو مرتضیٰ وہاب کو مئیر بنانا غیر آئینی تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے کی ٹھیک طرح سے سماعت نہیں کی اور فیصلے میں سقم ہے لہذا عدالت عظمیٰ سندھ ہائی کورٹ کا 4 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔