• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فوڈ چین کی 3فرانچائز پر مشتعل افراد کا حملہ، توڑ پھوڑ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مشتعل افراد نے بین الاقوامی فوڈ چین کی فرانچائز پر حملے شروع کردئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 3 فوڈ چین فرانچائز پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی،واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورت حال پر قابو پالیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 10 افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں سے ایک شخص کے قبضے سے ہتھوڑا بھی برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانہ کی حدود خیابان اتحاد پر واقع بین الاقوامی فوڈ چین پر منگل کو مشتعل افراد نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساؤتھ بذاتِ خود پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے۔مشتعل افراد کی جانب سے ریسٹورینٹ کے مرکزی دروازے اور شیشے کو نقصان پہنچایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید