• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام صحت میں بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نظام صحت میں بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باوجود آج تک کسی مریض کو انکار نہیں کیا اور نہ کریں گے۔دریں اثناء صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نےجاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا)کے وفدسے ملاقات کی۔
لاہور سے مزید