• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی اوورسیز پاکستانیزکو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال بے اثر ثابت

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سابق وزیراعظم عمران خان کی اوورسیز پاکستانیز کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال بے اثر ثابت ہوئی اور تر سیلات زر میںمسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےپہلے 8 ماہ جولائی 2024 سے فروری 2025 کےدوران ترسیلات زر تقریبا 24 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں ۔

 آئندہ مالی سال برآمدات اورترسیلات زرمیں مزیداضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی 2024 سے فروری 2025 کےدوران ترسیلات زر تقریبا 24ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ 

رواں مالی سال ترسیلات زر کے لیے 35 ارب23 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا تخمینہ ہےجبکہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا حکومتی مقررہ ہدف 30ارب27کروڑ 80لاکھ ڈالرز ہے۔

 وزارت خزانہ نےرواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سےزیادہ برآمدات اورترسیلات زرکا تخمینہ لگایا ہے۔ذرائع کے مطا بق رواں مالی سال کےلیے برآمدات کا تخمینہ 32 ارب98 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید