اسلام آباد (ناصر چشتی) کراچی کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ،بجلی 6روپے62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک نے فروری 2025 کے لیے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی عبوری درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرادی، جس کے نتیجے میں صارفین کو 6.62 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا 16 اپريل کو عوامی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔