کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے پارکو میں کروڑوں روپے کے تیل کی چوری کے مقدمے میں زخمی ملزم سمیت 6 ملزمان محمد یاسر، فیضان احمد، آصف نظیر، محمد رستم عرف آندھا، فیاض عرف بھورا اور امجد عباسی کے ریمانڈ میں 14 اپریل تک توسیع کرد ی، تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ 80 ہزار لٹر کروڈ آئل اور دو ٹرک برآمد کیئے گئے ہیں مزید ریکوری کرنی ہے،کروڈ آئل سے ڈیزل بنانے کی غیر قانونی ریفائنری بھی قبضے میں لے لی ہے، پارکو کے ملازمین کے ملوث ہونے کےبارےمیں تفتیش کی جارہی ہے، مفرور ملزموں میں مرکزی ملزم عالم، پارٹنر طاہر عرف فوجی، نواز، الیاس عرف پپو، ملزم کانسٹیبل علی حسن سمیت 24 ملزمان شامل ہیں ،مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کے پاس ہے جس کا مقدمہ کورنگی میں درج ہے۔