• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں دفن کی گئیں، میئر کے دورے

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت عیدالاضحیٰ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر تقریبا پورے کراچی میں76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں لینڈ فل سائٹ اور جی ٹی ایس شرافی کی خندقوں میں دفن کی گئیں، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ہمراہ آلائشوں کو اٹھانے اور کلیکشن پوائنٹس و دیگر انتظامات کی خود نگرانی کی،انہوں نے ساتوں اضلاع کے دورے کئےمیئرکراچی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہرکی بڑی شاہراہوں کو عرق گلاب کے پانی سے دھونے کے کام کا آغاز ہوگیا ہے تاکہ بدبو اور آلودگی کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے اس کے علاوہ جراثیم کش ادویہ کا اسپرے،چونے کاچھڑکاؤ اور فیومیگیشن بھی جاری ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک میں نے جہاں دورہ کیا ہے آلائش آپریشن اطمینان بخش ہے جہاں جہاں کمی کوتاہی دیکھی تھی فوراً ایکشن لیااور بہتری عمل میں لائی گئی جن کمپنیز کنٹریکٹرزکی کوتاہی تھی انہیں شوکاز نوٹس دیئے گئے، انہوں نے کہا کہ نیوکراچی میں مجھے انتظامات زیادہ مناسب نہیں لگے اس لئے اضافی مشینری لگواکر صفائی کروائی، سالڈ ویسٹ کے 1128 کمپلین سینٹر اور موبائل ایپ کے ذریعے تقریباً 3 ہزار شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 94.4 فیصد کاازالہ یقینی بنایا گیا ہے باقی پر کام جاری ہے۔