ملتان (سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز کے وفد کے ہمراہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف لاہور پنجاب اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے میں شرکت۔وفد میں ڈاکٹر ملتان سے صدر ڈاکٹر ندیم قیصرانی، ڈاکٹر سلمان لاشاری، ڈاکٹر سید شعیب اقبال، ڈیرہ غازی خان سے ڈاکٹر آغا شہزاد جبکہ رحیم یار خان سے ڈاکٹر امتیاز چوہان اور ڈاکٹر مطاہر شامل تھے۔ینگ ڈاکٹرز نے دھرنے میں شریک خواتین و حضرات کا حوصلہ بڑھایا اور رات بھر دھرنے کے شرکاء کے ساتھ موجود رہے، اگلے دن دھرنے کے شرکاء اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نااہل حکمران بیوروکریسی کے ہاتھوں استعمال ہوکر ملک کے نظامِ صحت کا بیڑہ غرق کررہے ہیں۔