راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری2گاڑیوں 30موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 11 وارداتوں میں ایک کار اور 5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ رمنا اور سمبل کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔ تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں3 موٹرسائیکل سوار عبدالسمیع سے موٹرسائیکل اور موبائل، تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ایرڈ یونیورسٹی کے قریب 2موٹر سائیکل سوار احمدعلی سے موٹرسائیکل اور2 موبائل، تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک بنارس میں 2 نامعلوم ملزمان فہد بشیر سےموٹرسائیکل ،موبائل اور ایک ہزار روپے ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ فضائیہ کالونی میں2 نامعلوم ملزمان عبدالحنان سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین لے گئے۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ کالج روڈ پر ایک گاڑی میں سوار دونامعلوم ملزمان جاوید احمد سے 2لاکھ روپے چھین کرلے گئے ۔ دیگر وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے چار موبائل ور نقدی چھین لی گئی ۔ ڈھوک درزیاں میں آشیان علی کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے ایل ای ڈی ،5لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی ایک لاکھ 30ہزار روپے، نیوگلزار قائد میں آسیہ کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 40لاکھ روپے جبکہ دیگر مختلف واقعات میں چار موبائل اور مویشی چوری ہو گئے ۔