راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تاوان کے لئے مبینہ طور پر اغواکئے گئے مغوی کوبازیاب کروا لیاگیا۔ روات پولیس کے مطابق محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اغواءکرکے اس کی رہائی کے لئے 50لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ملزمان تاوان کی رقم لینے جی ٹی روڈ پر پہنچے توپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزموں کو گرفتارکرکے مغوی کوبحفاظت بازیاب کروا لیا۔ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس کی نااہلی اورروایتی غفلت کے باعث واردات میں ملوث مرکزی ملزمان خود کوایف آئی اے اہل کار ظاہر کرنیوالا نوسر باز اور اسلام آباد پولیس کاایک سابق اہل کار اپنے 2دیگر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔