• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کے 16سینئر وارڈنز کی ٹریفک افسر عہدے پرترقی

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے 16سینئرٹریفک وارڈنز سمیت پنجاب کے 46افسروں کو گریڈ17میں ٹریفک افسر کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔اس سلسلے میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کو ایڈیشنل آئی جی پولیسپنجاب سلطان احمد چودھری کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک آفیسر کے عہدے پرترقی پانے والوں میں محمدایاز،عظمت حیات ،ناصر خان ،خرم مجید ،سہیل شہزاد،خرم فیاض ،قیصر محمود،خرم شہزاد،آصف علی ،ظفرعالم ،طیب عباس ،محمدالیاس ،محمدکلیم اختر،محمدسرفراز،تصور عباس اوربابر شہزاد شامل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید