• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

38سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات اور ا سلحہ بھی برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں لیڈی منشیات سپلائر و افغان باشندے سمیت 12 منشیات سپلائرز کوگرفتار کرکے 20 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے 3ملزموں سے دو پستول اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد کر لی۔تھانہ وارث خان پولیس نے تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے منشیات سپلائر ارشد عرف ٹلہ سے 11 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی ۔اسلام آباد پولیس نے بھی 22 ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے1,280 گر ام آئس، 2,100گرام چرس، 923گرام ہیروئن، 20بو تلیں شراب اور14 پستول برآمد کرلئے۔ سات اشتہاری بھی دھر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید