اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سنی علماء کونسل پاکستان نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا ۔مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ غزہ میں نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کو فی الفور بند ، مسلمانوں کی جبری بے خلی کو روکا جائے ۔ جمعرات کو آبپارہ چوک سے ڈی چوک تک اسرائیل مردہ باد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے ۔ 71 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔ ایک لاکھ بیس ہزار زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات بھی مہیا نہیں کی جا رہیں۔ پانچ لاکھ سے زائد لوگ بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔مارچ کے شرکاء سے قائد کے پی کے علامہ عطاء محمد دیشانی،جمعیت اہلحدیث کے امیر علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،جمعیت اہلحدیث کے رہنما سید عتیق شاہ، مفتی مجیب الرحمن، مولانا تصدق حسین،مفتی تنویر عالم فاروقی، حافظ نصیر احمد، مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا عبدالوحید قاسمی، انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ،صدر انجمن تاجران جی ٹین اخلاق عباسی،سی ڈی اے یونین کے سابق جنرل سیکرٹری امان اللہ خان،انجمن تاجران کراچی کمپنی کے رہنما راجہ ذوالفقار احمد،شاہد عباسی، سردار سعید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔