• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان صادق اور چوہدری جہانگیر مسلم لیگ فیڈرل کپیٹل کے بلا مقابلہ صدر ،جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد( جنگ نیوز )پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کپیٹل کی جنرل کونسل کے اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوا جس میں رضوان صادق خان صدر اور چوہدری جہانگیر جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔اس موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ 12اپریل کو مرکز میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید