• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ٹیرف ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی، سونا بلند ترین سطح پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف ریلیف کے بعد پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی آئی اور 100انڈیکس میں 2036پوائنٹس اضافہ ہوا، مقامی مارکیٹ میں سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور فی تولہ 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپےکا ہوگیا، ڈالر مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج، امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کا نفاذ عارضی معطل کرنے کی خبروں سے سرمایہ کاروں میں زبردست جوش و خروش، مارکیٹ میں بڑے پیمانےپر سرگرمی ،تیزی کی لہر لوٹ آئی، کے ایس ای100 انڈیکس میں 2036پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 15 اور 16ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی،76.94فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 250ارب 35کروڑ31لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی42.21فیصد زیادہ رہا۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7800روپے فی تولہ کے اضافے سے 3لاکھ 28ہزار 800روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 6688روپے کے اضافےسے 2 لاکھ 81ہزار 893روپے پر پہنچ گئی ہے ، یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 280.60روپے اور قیمت فروخت 280.80روپے پر برقرار رہی،لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید16پیسے کی کمی سے 280.29روپے سے کم ہو کر 280.13روپے اور قیمت فروخت 7پیسے کی کمی سے 282.15روپے سے کم ہو کر 282.08روپے ہو گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 2 کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10ارب 69 کروڑ 94لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5ارب 5کروڑ33لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 4اپریل کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 15ارب 75کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید