• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جہانگیری کیس میں ڈگری سے متعلق جامعہ کراچی کی فوری سماعت کی درخواست منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس جہانگیری کی ڈگری سے متعلق جامعہ کراچی کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق جامعہ کراچی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ کیس کیا ہے مسئلہ کیا ہے؟ جامعہ کراچی کے وکیل نے کہا کہ ڈگری کا مسئلہ ہے، عدالت نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، کیس فوری سنا جائے۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ جب سماعت ہوگی تو دیکھ لیں گے۔ عدالت نے جامع کراچی کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے فریقین کو درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نےسماعت 4ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے ان فئیر مینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔ عدالت نے جامعہ کراچی کو معاملے پر کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے ۔ عدالت نے پیمرا کو ان فیئر مینز کمیٹی سے متعلق خبروں سے بھی روک رکھا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ڈگری سے متعلق تحقیقات سے بھی روک رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید