راولپنڈی (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،جمعرات کو پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب خان ،ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی ،راجہ ناصرعباس،صاحبزادہ حامد رضا،احمد خان بچھراور دیگر ملاقات کیلئے آئے ،اس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے رفقاء کی ملاقات طے تھی، ملاقاتیوں کی فہرست پہلے ہی جیل انتظامیہ کو بھیجی گئی ، جیل انتظامیہ نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی، دوسری طرف جیل عملے نےعمر ایوب کا خط وصول کرنے انکار کردیا۔