اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالہ سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا،مقتولہ کا شوہر امین اور جعلی عامل اسرار ملوث نکلے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ سکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔ دونوں میاں بیوی کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا جو مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ خاتون کا شوہر مقتولہ کے رویئے پر بدظن تھا۔مقتولہ نے جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر اس کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ملزمان خاتون کو عملیات کے بہانے لے کر گئے اور تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔