• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروں، دیہات اور کچی بستیوں میں قدرتی ماحول کے ثمرات کی آگہی ناگزیر

اسلام آباد(جنگ نیوز)شہروں اور دیہی بستیوں کو صاف شفاف اور قدرتی ماحول کی فراہمی اور اس مقصد کیلئے وسائل اور آگاہی کے ذریعے مدد کرنے کے حوالے سے قائم تنظیم ’’شہر ساز‘‘نے اسلام آباد میں ایک ایکو مارکیٹ کا انعقاد کیا جس میں ان مقاصد کو فروغ دینے اور استعمال میں آنے والی اشیا کے سٹالز لگائے گئے ۔سٹالز لگانے والے شہریوں میں خواتین کی تعداد نمایاں تھی ۔اسلام آباد اور قرب و جوار کی آبادیوں سے شہریوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں خریداری کے ساتھ ساتھ موضوع کے حوالے سے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ 25سال سے قائم یہ تنظیم اپنے نام کی مناسبت سے اپنے مقاصد کیلئے سرگرم عمل ہے جن میں ایکو مارکیٹ کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے منتظمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اب ترقی پذیر ممالک نے بھی ’’سبز معیشت‘‘کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور ہماری تنظیم انہی مقاصد کیلئے کام کر رہی ہے۔ جن میں قدرتی ماحول کیلئے ترجیحات کا تعین سرفہرست ہے ان مقاصد کو صرف شہروں تک ہی نہیں بلکہ گاؤں دیہاتوں اور کچی بستیوں کی آبادی تک پھیلایا گیا ہے جن کے نتائج انتہائی حوصلہ بخش ہیں۔
اسلام آباد سے مزید