• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلر گرفتار،ملزموں کی گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) پولیس اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا،ملزموں کی گاڑی کی ٹکر لگنے سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق منشیات سمگلر سے 74کلو سے زیادہ چرس اور 1200گرام افیون برآمد ہوئی۔ منشیات سمگلر شہزاد اپنے ساتھی یاسر کے ساتھ منشیات سمگل کر رہا تھا، بروقت کارروائی پر ایک سمگلر شہزادسکنہ گوجرخان کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ یاسر حمید سکنہ کاٹلنگ ضلع مردان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر شمیم رضا نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع پرریڈنگ پارٹی نے بیکری چوک راولپنڈی پہنچ کر گاڑی کی خفیہ نگرانی شروع کردی ۔ اس دوران گاڑی نمبرایل ای ڈی 1096 آئی جے پی روڈ کی طرف سے آئی۔ جسکو روکا گیا ۔ ڈرائیور سیٹ پر موجود شخص نے نام محمد شہزاد بتایا اور کہا کہ کہ میرا دوسرا ساتھی یاسر گاڑی نمبرایف ڈی ایکس 1961 میں منشیات لے کر آرہا ہے ۔ اس دوران اس گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور گاڑی کو بھگا کر فرار ہوگیا جو کہ اس نے علی آباد راولپنڈی اپنی مخصوص گاہک کو حوالے کرنا تھی ۔ ہم علی آباد راولپنڈی پہنچے وہاں کار نمبرایف ڈی ایکس 1961 کو کھڑا پایا ۔اس میں موجود شخص گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ۔موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور نے دو راہ گیروں کو ٹکر مار کر مضروب کیا ۔گاڑی کی تلاشی لی تو منشیات برآمد ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید