• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسرباز معذور دکان دار کاموبائل لے کرفرار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوسرباز حساس ادارے کاافسر بن کر معذور دکان دار کاموبائل لے کرفرار ہوگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کورحمان علی نے بتایا کہ میں سکستھ روڈ پر اپنی موبائل فونزکی دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران ایک شخص آیا اور کہا کہ مجھے موبائل فون چیک کروائیں ۔ میں نے اسے موبائل فون چیک کرنے کیلئے دے دیا تو اس نے مزید کیبل اور ہینڈ فری دکھانے کا کہا جسکو میں نے کیبل اور ہینڈ فری دیئے تو اس نےکہا کہ میں آرمی آفیسر ہوں مجھے کیبل کی رسید بنا دیں ۔ میں کیبل کا بل بنانے کیلئے میز کے دراز سے ڈائری نکالنے کیلئے نیچے ہوا تو وہ شخص میرا موبائل فون لیکر جا چکا تھا۔
اسلام آباد سے مزید