اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ انتخابات 19 اپریل کو اسلام آباد میں ہونگے. ووٹنگ کے لئے چاروں صوبوں, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے کارکنان شریک ہوں گے ۔ جیت کے لئے 51 فیصد ووٹ درکار ہوں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ، علامہ عبدالخاق اسدی، سید اسد عباس نقوی، ملک اقرار حسین علوی، سید زاہد کاظمی، سلیم عباس صدیقی، علامہ ضیغم عباس اور آصف حسین نےپریس کانفرنس میں تنظیمی کنونشن، انٹرا پارٹی الیکشن اور پارا چنار کے آٹھ ماہ سے جاری محاصرے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی۔ مرکزی کنونشن میں عزاداری کانفرنس بھی ہو گی جس سے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنیٹر مشتاق احمد خان، علامہ سید علی رضا نقوی سمیت دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے، کنونشن کے آخری دن بیس اپریل اتوار کو استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہو گا۔