راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ کینٹ کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہونے والےموٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس پارٹی نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دیا، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل لفٹر زخمی ہوگیا جسے پولیس نےگرفتار کرلیا ،ملزم کی شناخت زبیر خان عرف گورا کے نام سے ہوئی، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔