• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بھر میں انٹرنیشنل فوڈ چینز کی برانچوں پر پولیس نفری تعینات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ کینٹ کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ڈنڈا بردار 10سے 12 افراد داخل ہو گئے تھے جنہوں نےگالم گلوچ کی، ملزمان نے برانچ میں بیٹھے شہریوں سے بھی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی ۔ مقدمہ فاسٹ فوڈ چین برانچ منیجر کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے،ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا جب کہ ضلع بھر میں انٹرنیشنل فوڈ چینز کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید