• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ای پی اے افسران کے تبادلے و اضافی ذمہ داریاں تفویض

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذیلی ادارے پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) کے افسران کے تبادلے اور اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئیں۔گریڈ 18 کی افسر ڈاکٹر محسنہ کو ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر اور گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد محمود چدھڑ کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن فنانس) کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ گریڈ 17 کے افسر محمد راشد چیمہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بائیو سیفٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل محمد رمضان کو ٹرانسپورٹ آفیسر کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے آفس آرڈر جاری کر دئیے گئے جن پر متعلقہ افسران کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید