اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی، محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا۔ مختل امتحانی مراکز میں پانچ امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی اسکول میانی بالا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آصف محمود اور گورنمنٹ کالج سوہاوہ کے نگران احتشام عاصم کو امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور مشکوک سرگرمیوں پر فوری طور پر امتحانی ڈیوٹی سے برطرف کر دیا گیا ۔ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ریفرنس متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) کو بھجوا دیا گیا ۔