اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ بہارہ کہو پولیس حراست میں موجود منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم خرم شہزاد پر اسرار طور پر جان کی بازی ہارگیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیل انتظامیہ نےلینے سے انکار کر دیا تھا ،ملزم کو بلڈ پریشر کم ہونے پرہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں موت واقع ہو گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔