اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے رات گئے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوک سینٹر میں 9 شیشہ کیفے سیل کر دئیے ۔کارروائیاں انڈور شیشہ سینٹرز کے خلاف کی گئیں ۔ اس دوران چار خواتین سمیت 64 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 110 حقے بمہ فلیورز بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ادھرشہر بھر 108 شیشہ سنٹر بتائے جاتے ہیں اور یہ الزام بھی لگایا جاتا ہے کہ بیشتر مالکان بااثر ہیں۔