• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کی سرپرستی ،روابط کے الزام میں14 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے 14 پولیس اہلکاروں کو منشیات فروشوں کی سرپرستی اور روابط قائم رکھنے کے الزام میں محکمہ سے برطرف کر دیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان میں سب انسپکٹر قاسم ضیاء تھانہ کھنہ،طلعت محمود تھانہ گولڑہ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اجمل ریڈر SPسواں، حولدار وقاص محرر تھانہ نون، ڈرائیور قاضی اظہر تھانہ سیکرٹریٹ،حوالدار نوید بٹر محرر تھانہ لوہی بھیر، حوالدار محمد اسحاق تھانہ سیکریٹریٹ ، کانسٹیبل ،زاہد تھانہ بھارہ کہو، عمران تھانہ ترنول ، احسن تھانہ کراچی کمپنی ،ساجد ڈرائیور تھانہ سنگجانی، کانسٹیبل ندیم ، کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل سید ناظم عباس تھانہ کھنہ شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید