• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی جنگ میں امریکا کی پہلی پسپائی، اسمارٹ فونز، سپر کمپیوٹرز کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیدیا

کراچی(نیوزڈیسک)تجارتی جنگ میں امریکا کی پہلی پسپائی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن ، اسمارٹ فونز،سپر کمپیوٹرز کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دے دیا، ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ٹیرف چھوٹ چین سے امریکا میں آنے والے اسمارٹ فونز اور پرزہ جات سمیت مختلف الیکٹرانک اشیا پر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دے دیا، جس کے نتیجے میں امریکی صارفین پر ہائی ٹیک مصنوعات کی لاگت کے اثرات کم ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن آفس کے ایک نوٹس میں بتایا گیا کہ ٹیرف چھوٹ چین سے امریکا میں آنے والے اسمارٹ فونز اور پرزہ جات سمیت مختلف الیکٹرانک اشیا پر دی گئی ہے، جس پر اس وقت اضافی 145 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔سیمی کنڈکٹرز کو زیادہ تر امریکی تجارتی شراکت داروں پر ’بیس لائن‘ 10 فیصد ٹیرف اور چین پر اضافی 125 فیصد محصولات سے بھی خارج کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ہارڈ ڈرائیوز اور کمپیوٹر پروسیسرز سمیت مستثنیٰ مصنوعات میں سے بہت ساری عام طور پر امریکا میں نہیں بنتی ہیں۔ٹرمپ نے ٹیرف کو امریکا میں دوبارہ مینوفیکچرنگ کے فروغ کا ایک طریقہ قرار دیا، لیکن مقامی مینوفیکچرنگ کو بڑھانے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید