• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیکنگ کے دوران مسروقہ گاڑی پکڑی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مندرہ سے چوری کی گئی گاڑی نیو کٹاریاں میں چیکنگ کے دوران پکڑی گئی ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو اے ایس آئی محمدنوید نے بتایا کہ ایک گاڑی کوروک کر چیک کیا جس کے ڈرائیور نے اپنا نامفیاض خان بتایا جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص کا نام حسن جاوید معلوم ہوا۔ گاڑی کا انجن نمبر اور چیسز نمبر بذریعہ کرائم پری وینشن ایپلیکشن چیک کرنے پر گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر کچھ اور معلوم ہوااور گاڑی تھانہ مندرہ ضلع راولپنڈی کی مسروقہ پائی گئی۔ فیاض خان نے بتایا کہ یہ گاڑی اس نے حسن شاہ اور حیات اللہ نے مندرہ سے چوری کی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید