• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہارہ کہو جیلانی سے منڈی موڑ تک الیکٹرک میٹرو بس سروس کا ٹائم آدھا گھنٹہ کرنے پر مسافروں کا احتجاج

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) شہریوں نے بہارہ کہو جیلانی سے منڈی موڑ تک چلنے والی الیکٹرک میٹرو بس سروس کا ٹائم پندرہ منٹ کے بجائے آدھا گھنٹہ کر نے پر تنقید کرتے ہوئے چیئر مین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ واپس لیا جا ئے کیونکہ اس کی وجہ سے مسافرشدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں اورٹائم بڑھانے سے بسو ں میں رش بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب جیلانی سے سترہ میل چلنے والی شٹل بس سروس کا ٹائم بھی پندرہ منٹ کے بجائے آدھا گھنٹہ اور کرایہ بیس روپے سے بڑھا کر پچاس روپے کر دیا گیا ۔شٹل سروس کا ٹائم بڑھانے سے لوگ کڑی دھوپ میں جیلانی ٹرمینل پر لائنوں میں کھڑے ہو کرانتظار کرنے یا پیدل چلنے پر مجبور ہو گئے ۔عوام علاقہ نے سی ڈی اے کے ان اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شٹل سروس ختم کر کے بسوں کو دس یا پندرہ منٹ کے وقفے سے براہ راست سترہ میل یا امتیاز سٹور سےمنڈی موڑ تک چلایا جائے تاکہ عام مسافر دوگنا کرایہ دینے اور منزل پر پہنچنے کے لیے وقت کے زیادہ ضیاع سے بچ سکیں ۔ گرین لائن بس سروس کو بھی سترہ میل یا امتیاز سٹور سے چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید