• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی تزئین و آرائش اور بیت الخلائوں کو بحال کیا جائے‘ ملک طاہر محمود

راولپنڈی (جنگ نیوز) شہر کی تزئین و آرائش اور فوارہ چوک میں قائم سرکاری بیت الخلائوں کو بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم ملک طاہر محمود نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری بیت الخلائوں کو مرمت کے نام پر بند کر کے دکانیں بنا لی گئی ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت الخلاء نہ ہونے سے سنٹر ہسپتال میں آنے والے لوگوں‘ مریضوں‘ بچوں اور ضعیف افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ملک طاہر نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے تزئین و آرائش کے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل معلوم کرنے کیلئے کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جائے۔ ادہر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فوارہ چوک سے ڈبل روڈ اور نمک منڈی کی طرف رکشوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے حالانکہ خریداری کے بعد انکی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سامان اتارنے یا لوڈ کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر ڈبل روڈ پر جانے کی اجازت دی جائے۔ 
اسلام آباد سے مزید